نگران کابینہ میں غیر جانبدار نیک نام لوگوں کورکھا جائے،مولانا عبد الحق ہاشمی


کوئٹہ (صباح نیوز)امیر جماعت اسلامی بلوچستان مولانا عبدالحق ہاشمی نے کہا ہے کہ نگران کابینہ میں سابقہ نااہل ناکام حکمرانوں کی پارٹیوں سے تعلق رکھنے والے افرادکو شامل کرکے الیکشن میں مشکوک بنایاجارہا ہے،نگران کابینہ میں غیر جانبدار نیک نام لوگوں کورکھا جائے پٹرول ڈیزل قیمتوں میں اضافہ واپس لیا جائے ۔بلوچستان کے عوام کی غربت اوربے روزگاری کو دیکھ کر غریب عوام کو ریلیف دیا جائے ۔کرپشن، کمیشن ،بدامنی اورمہنگائی نے بلوچستان کو تباہ کر کے رکھ دیا،عوام مسائل کے حل کیلئے جماعت اسلامی کی دیانت دار ٹیم کا ساتھ دیا جائے۔

انہوں نے بیان میں کہاکہ لٹیروں کو احتساب نہ کرنے کی وجہ سے بدعنوان میں اضافہ ہورہا ہے بلوچستان میں گزشتہ کئی دہائیوں سے بدعنوانی کا دوردورہ حکومت کا نام تک نہیں،غربت بے روزگاری بدعنوانی بھاری سودی قرضے حکمرانوں واسٹیبلشمنٹ کے تحفے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ منتخب نمائندوں نے اپنے ووٹرزکا کوئی کام نہیں کیا بلوچستان میں ترقیاتی کام نہ ہونے روزگاربرائے فروخت اور کرپشن ستر فیصدہونے کی وجہ سے بلوچستان ریگستان بن گیا ہے۔قومیت واسلام کے نام پر ووٹ لیکر منتخب ہونے والے بھی اس جرم میں برابر کے شریک ہیں۔ نہ عوامی مسائل حل ہوئے نہ مشکلات میں کمی آئی اور نہ ہی عوامی مفاد میں قانون سازی کی گئی بس منتخب نمائندے،ان کے جیالے اور ٹھیکیدار مال حرام سے مالامال ہوئے عوام بدحال پریشان غربت بے روزگاری بدعنوانی اور بدامنی کے شکار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بلوچستان کو دیانت دار افراد کی حکومت ٹھیک کر سکتے ہیں مقتدر قوتوں ،اسٹیبلشمنٹ کی بے جا مداخلت ، چیک پوسٹوں ،بارڈر زاور ساحل پر لوٹ مار ، بھتہ خوری اور غنڈہ ٹیکس کی وجہ سے مسائل میں کمی کے بجائے بدترین اضافہ ہواہے۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ کئی دہائیوں سے صوبائی اور وفاقی حکومت کی جانب سے بلوچستان میں کوئی میگاپراجیکٹ ،ترقیاتی کام نہیں ہوئے روزگاری کی فراہمی ہوئی نہ اور کوئی پراجیکٹ شروع ہوا جس کی وجہ سے عوام بدحال پریشان اور مسائل کے دلد ل میں پھنسے ہوئے ہیں۔ جماعت اسلامی نے آئندہ الیکشن میں عوام کو دیانت دار متبادل حقیقی قیادت دینے،مسائل کے حل کیلئے امیدوار میدان میں کھڑے کر دیے ہیں انشاء اللہ جماعت اسلامی کی کامیابی بلوچستان کے محروم ومظلوم عوام کی کامیابی ہوگی عوام مسائل کے حل ،نظام کی تبدیلی ۔ لٹیروں سے نجات ،حقوق کے حصول اور ترقی وخوشحالی کیلئے جماعت اسلامی کاساتھ دیں ۔ قومی دولت ،خوشحالی ، روزگار، امن ، آزادی بھی نااہل حکمرانوں ،لٹیروں،مقتدر قوتوں نے چھین لیاہے احتساب ،سزاوجزااور انصاف پر مبنی فیصلے وقانون پر جمہوری طریقے سے عمل درآمد،سیاست وحکومت میں مداخلت کرنے سے عوام کے مسائل حل ،ترقی وخوشحالی کی راہ ہموار ہوسکتے ہیں ۔