پشاور(صباح نیوز)خیبر پختونخوا میں نگرا ن کابینہ میں 9 وزرا ء نے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔گورنر ہائوس میں نگران کابینہ کی حلف برداری کی تقریب ہوئی۔
گورنر خیبر پختونخوا غلام علی نے نگران کابینہ کے اراکین سے حلف لیا۔تقریب میں نگرا ن وزیرِ اعلیٰ محمد اعظم خان اور دیگر اعلیٰ حکام نے بھی شرکت کی۔سید مسعود شاہ، فیروز جمال شاہ، جسٹس ریٹائر ارشاد قیصر، احمد رسول بنگش، آصف رفیق اور ڈاکٹر نجیب اللہ بحیثیت وزراء کابینہ کا حصہ بن گئے۔اس کے علاوہ نگرا ن وزراء میں ڈاکٹر محمد قاسم جان، جسٹس ریٹائر ارشد حسین شاہ اور سید عامر شامل ہیں۔