کوئٹہ(صباح نیوز)نگران وزیراعلیٰ بلوچستان میر علی مردان خان ڈومکی کی وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ آمد پرانہیں پولیس کے چاق و چوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا۔
نگران وزیراعلیٰ میر علی مردان خان ڈومکی نے پولیس دستہ سے سلامی لی اور ان کے پرنسپل سیکرٹری نے سیکرٹریٹ کے افسران و سٹاف سے تعارف کرایا۔گزشتہ روز ہی علی مردان ڈومکی نے اپنے عہدے کا حلف اٹھایا تھا اور گورنر بلوچستان ملک عبدالولی کاکڑ نے ان سے حلف لیا تھا۔