پاکستان ریلوے کا بھی کرایوں میں دس فیصداضافے کا اعلان

لاہور (صباح نیوز)پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے باعث غریب کیلیے ٹرین کا سفر بھی مزید مہنگا ہوگیا۔پاکستان ریلوے نے بھی ملک بھر میں ریلوے کے کرایوں میں 10فیصد اضافے کا اعلان کردیا۔ کرایوں میں اضافے کا اطلاق 17 اگست سے ہوگا۔مسافر ٹرینوں کے علاوہ مال گاڑیوں کے کرایوں میں بھی 5 فیصد اضافے کا فیصلہ گیا ہے،محکمہ ریلوے نے نوٹیفیکیشن جاری کر دیا جس کے مطابق تمام میل، ایکسپریس اور پیسنجر ٹرینوں کی تمام کوچز کے کرایوں میں اضافہ کیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ آل پاکستان پبلک ٹرانسپورٹ آنرز فیڈریشن نے کرایوں میں 100 سے 150 روپے تک اضافے کا فیصلہ کرلیا۔چیئرمین عصمت اللہ نیازی کا کہنا ہے کہ آئے روز پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے نے کاروبار تباہ کردیا، پبلک ٹرانسپورٹ کیلئے نیا کرایہ نام تیار کرلیا گیا، تمام ٹرانسپوٹرز سے مشاورت کے بعد آج جمعرات سے اطلاق ہوگا۔۔