کوئٹہ(صباح نیوز) امیر جماعت اسلامی بلوچستان مولانا عبدالحق ہاشمی نے کہا ہے کہ نگران حکومت میں نیک نام ،غیر جانبدارلوگ آنے چاہیے جانبدار بدعنوان لوگ آئیں گے تو الیکشن متاثرہوگاسابقہ حکومتوں نے بھاری سودی قرضے،بدعنوانی کے ذریعے پاکستان کو دیوالیہ کر کے دیوالیہ ملک کے وسائل لوٹ لیے بھاری معاوضے، مفت پٹرول، مہنگی گاڑیاں ،مراعات ،شاہ خرچیاں پاکستان پر بوجھ ہیں ۔جماعت اسلامی ملک کو مسائل کے گرداب سے نکال سکتی ہے عوام جماعت اسلامی کا ساتھ دیں تاکہ ملک وقوم ترقی وخوشحالی کی راہ پر گامزن اور اسلامی پاکستان خوشحال بلوچستان کی راہ ہموار ہوجائے۔
انہوں نے کہاکہ آئی ایم ایف اور امریکہ کی غلامی سے نجات حاصل کرکے ہی پاکستان ترقی اور خوشحالی کی منزل حاصل کرسکتا ہے بیرونی قوتوں نے ملکر ملک کی بنیادوں کو کھوکھلا کردیا ہے معیشت تباہ،معاشی بدحالی اور اقتصادی ترقی کا راستہ رک چکا ہے ،تبدیلی اور مہنگائی مکاؤ کے دلفریب نعروں کے ذریعہ اقتدار حاصل کرنے والوں نے قوم کا استحصال کیاملک و قوم تاریخ کی بدترین مہنگائی ،بیروزگاری ،بدامنی ،لاقانونیت ،فسطائیت،غربت ،افلاس اور بیروزکاری کا شکارہے 22بلین ڈالر سے اقتدار کی کرسی پر براجمان ہونے والے ملک و قوم کو قرضوں کے بوجھ تلے مانگے تانگے کے9ارب پر لے آئے بجلی ،گیس پیٹرول اور ڈالر کی قیمتیں آسمان پر پہنچ چکی ہیں۔عوام دو وقت کے کھانے کو ترس رہے ہیں بدترین مہنگائی نے عوام کو خودسوزی خودکشی پر مجبور کر دیا ۔
حکمران پریشان عوام مالامال ہیں ۔ پاکستان کے مسائل کا حل صرف اور صرف اسلام نظام میں ہی مضمر ہے 76سالہ تاریخ یہ بتارہی ہے کہ ہم نے 14اگست1947ئ کوخطہ ارض کی آزادی تو حاصل کرلی لیکن ملک وملت دشمنوں کے نظام کی غلامی سے آزاد نہیں ہوئے اب بھی ہم ذہبی غلامی کا شکار ہیں امریکی غلام وآلہ کار ہم پر مسلط وسائل کو لوٹ رہے ہیں وقت آگیا ہے کہ قوم قیام پاکستان کے جذبہ سے سرشار ہوکرنکلے اور عام انتخابات میں ملک وقوم کو صالح ،دیانتدار ،عوامی امنگوں کی ترجمان قیادت کا انتخاب کرے تاکہ اسلامی نظام کی منزل کا حصول ممکن ہوسکے عوام 76سالوں میں ہر نظام کو آزماچکی ہے روٹی ،کپڑا، مکان ،تبدیلی،نیاپاکستان ،سب سے پہلے پاکستان، مہنگائی مکاؤ اور نظریہ ضرورت سب نے قوم کو دھوکے اور دھکے دئیے ملک اور قوم کے مسائل کا حل اب صرف اور صرف اسلامی نظام ہے جماعت اسلامی اسلامی نظام قائم کریگی