اسلام آباد(صباح نیوز) اسلام آباد انٹرنیشنل ائیر پورٹ کو 15 سال کے لیے آؤٹ سورس کرنے کی منظوری دے دی گئی۔ذرائع کے مطابق وزارت خزانہ نے اسلام آباد ائیر پورٹ کو آؤٹ سورس کرنے کا پلان منظور کرلیا جس کے تحت آؤٹ سورس ہونے پر تھرڈ پارٹی ایڈوانس 10 کروڑ ڈالر دیگی جبکہ خلاف ورزی کیے جانے پر ایڈوانس پیمنٹ ضبط اور معاہدہ کینسل ہو جائے گا۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ اسلام آباد ائیرپورٹ کے انتظامی امور، فنانشل کلوز، ڈیزائن اینڈ کنسٹرکشن تھرڈ پارٹی کے ذمہ ہوگی جبکہ سروس چارجز، ایکسچینج ریٹ اور شاپس رینٹ بھی تھرڈ پارٹی کے ذمہ ہوگی۔ذرائع کے مطابق ائیرپورٹ پر کسٹم، سائٹ سکیورٹی اور امیگریشن سروس سول ایوی ایشن اتھارٹی کے پاس ہوگی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ تھرڈ پارٹی کو ائیر پورٹ پر شاپنگ مال اور برانڈز شاپس بنانے کی بھی اجازت ہوگی۔