کراچی(صباح نیوز)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبارکے آغاز سے ہی زبردست تیزی دیکھنے میں آئی ہے۔
کاروباری ہفتے کے آخری روز ہنڈریڈ انڈیکس میں 1100 پوائنٹس کا نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ اسٹاک مارکیٹ کا ہنڈریڈ انڈیکس 48900 پوائنٹس پرپہنچ گیا۔ مارگن اینڈ اسٹینلے کے اسمال کیپ انڈیکس میں پاکستان کی 16 کمپنیوں نے شمولیت اختیار کی ہے۔ جس کے بعد ایم ایس سی آئی کے اسمال کیپ انڈیکس میں شامل کمپنیز کی تعداد 41 ہوگئی۔ ایم ایس سی آئی میں پاکستانی کمپنیوں کی تعداد بڑھنے کے اسٹاک مارکیٹ پر مثبت اثرات سامنے آرہے ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی کاروبار میں اتار چڑھا کے بعد 48 ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد بحال نہیں رکھ سکا تھا اور 47 ہزار 808 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔