5 فیصد شامل ہے۔سکے کے سامنے کی طرف وسط میں خوبصورتی سے بنایا ہوا پانچ کونوں والا بڑا ستارہ ہے۔ اس ستارے کے اندر فنکارانہ طور پر دائیں طرف ہلال اور ستارہ ہے (جیسا کہ پاکستان کے قومی پرچم پر موجود ہے) اوربائیں طرف پانچ ستاروں کا جھرمٹ ہے (جیسا کہ چین کے قومی پرچم پر موجود ہے)۔ستارے کے اوپر بالائی نصف دائرے میں انگریزی رسم الخط میں CELEBRATING 10 YEARS OF CPEC اور زیریں نصف دائرے میں اردو رسم الخط میں اسلامی جمہوریہ پاکستان کے الفاظ کندہ ہیں۔
ان دونوں سطروں کو دائیں اور بائیں دو چھوٹے ستاروں کی مدد سے الگ کیا گیا ہے۔ سکے کی قیمت بڑے ستارے کے دائیں اور بائیں جانب بالترتیب 100 اور اردو رسم الخط میں روپیہ میں لکھی گئی ہے۔سکے کے پچھلی طرف وسط میں خوبصورتی سے بنایا ہوا پانچ کونوں والا بڑا ستارہ ہے۔ اس ستارے کے اندر فنکارانہ طور پر دائیں طرف ہلال اور ستارہ ہے (جیسا کہ پاکستان کے قومی پرچم پر موجود ہے) اوربائیں طرف پانچ ستاروں کا جھرمٹ ہے (جیسا کہ چین کے قومی پرچم پر موجود ہے)۔
سکے کے بیرونی کنارے پر بالائی نصف دائرے میں انگریزی اور چینی رسم الخط میں CHINA PAKISTAN ECONOMIC CORRDOR اور اندرونی زیریں نصف دائرے میں اردو رسم الخط میں پاکستان چین اقتصادی راہداری کے الفاظ کندہ ہیں۔سکے کے بیرونی کنارے پر نچلے حصے میں انگریزی رسم الخط میں FROM VISION TO REALITY کے الفاظ لکھے گئے ہیں۔ ان دائروی سطروں کو دائیں اور بائیں دو چھوٹے ستاروں کی مدد سے الگ کیا گیا ہے جبکہ ہندسوں میں بائیں طرف 2013 اور دائیں طرف 2023 بھی تحریر ہے جو سی پیک کی اعلی معیار کی ترقی کے عشرے کی عکاسی کرتے ہیں۔۔