اسلام آباد(صباح نیوز)نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹریاتھارٹی (نیپرا) نے ڈسکوز کے لئے جون کے ماہانہ فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 1 روپے 81پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دے دی۔اضافہ کے حوالہ سے باقاعدہ نوٹیفیکیشن بھی جاری کردیا گیا۔سی پی پی اے نے1روپے88پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست کی تھی۔
اتھارٹی نے26جولائی 2023 کو ایف سی اے پر عوامی سماعت کی تھی۔ نوٹیفیکیشن کے مطابق اس اضافہ کا اطلاق صرف اگست کے ماہ کے بلوں پر ہوگا۔ اس سے قبل صارفین سے مئی کے ایف سی اے کی مد میں 1 روپے 90 پیسے فی یونٹ چارج کیا گیا تھا۔جون کا ایف سی اے مئی کی نسبت صارفین سے 9 پیسے فی یونٹ کم چارج کیا جائے گا۔
اس اضافہ کا اطلاق ڈسکوز کے تمام صارفین ماسوائے لائف لائن اور الیکٹرک وہیکل چارجنگ اسٹیشنز پر ہوگا۔اس اضافہ کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پربھی نہیں ہو گا۔