وفاقی وزیر خزانہ اور محصولات سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی زیر صدارت کابینہ کمیٹی برائے بین الحکومتی تجارتی لین دین کا اجلاس

اسلام آباد(صباح نیوز)وفاقی وزیر خزانہ اور محصولات سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی زیر صدارت کابینہ کمیٹی برائے بین الحکومتی تجارتی لین دین کا اجلاس پیر کو منعقد ہوا۔ وفاقی وزیر برائے بحری امور سید فیصل علی سبزواری، وفاقی وزیر تجارت سید نوید قمر، وفاقی وزیر برائے بجلی خرم دستگیر خان، وزیر مملکت برائے پٹرولیم مصدق مسعود ملک، ایس اے پی ایم برائے خزانہ طارق باجوہ، ایس اے پی ایم برائے ریونیو، سیکرٹری بحری امور طارق محمود ، سیکرٹری قانون و انصاف اور دیگر سینئر افسران نے شرکت کی۔کمیٹی نے کراچی پورٹ کے ایسٹ وارف پر بلک اور جنرل کارگو ٹرمینل کی ترقی کے لیے کے پی ٹی اور اے ڈی پورٹس یو اے ای کے درمیان تجارتی معاہدے پر 4 اور 5 اگست 2023 کو مذاکرات کرنے والی مذاکراتی کمیٹی کی پیشرفت پر غور کیا اور اس کا جائزہ لیا اور ہدایت کی۔ مذاکراتی کمیٹی نے کہا کہ اے ڈی پورٹس یو ای اے کی طرف سے پیش کردہ شرائط کو بہتر بنانے کے لیے اے ڈی پورٹس یو اے ای کے ساتھ دوبارہ بات چیت کرے۔