سالانہ مجلہ حریم ادب شائع ہوگیا


کراچی(صباح نیوز)نامور افسانہ نگار،محقق نگار خواتین اور شاعرات کی ادبی کاوشوں سے مزین سالانہ مجلہ حریم ادب شائع ہوگیا ،152 صفحات پر مشتمل مجلہ،دیدہ زیب سرورق ، زندگی کی حقیقتوں کو افسانوی آہنگ میں منکشف کرتی کہانیاں،تحقیقی مضامین اور تاثیر سے بھرپور سخن ور کلام موجود ہے۔

اپنی نوعیت میں آپ ممتاز اس مجلے کے ذریعے ادبی شخصیات کے تبصرے سے استفادہ بھی کیا جاسکے گا۔سالانہ مجلہ حریم ادب کی قیمت 250روپے ہے جو کہ انٹرنیشنل بک فیئر ایکسپو سینٹر کراچی میں ادارہ حریم ادب کے سٹال ہال نمبر 2 اسٹال نمبر تیرہ پر دستیاب ہے۔