پشاور(صباح نیوز) باجوڑ میں 30 جولائی کو ہونے والے دھماکے میں جاں بحق افراد کی تعداد 63 ہوگئی۔ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرزہسپتا ل خار نے باجوڑدھماکے میں جاں بحق اور زخمی افراد کی تفصیلات جاری کردیں۔
ایم ایس ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرہسپتا ل خار ڈاکٹر لیاقت علی کے مطابق باجوڑ دھماکے میں اب تک 63افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔ دھماکے کے بعد 43 لاشیں خار ہسپتا ل لائی گئیں۔ڈاکٹر لیاقت علی نے مزید بتایا کہ ایک شدید زخمی نے ایل آر ایچ پشاور ، 4 نے سی ایم ایچ پشاور اور 2 نے تیمرگرہ ہسپتا ل میں دم توڑا جبکہ 13 لاشوں کو ورثا جائے وقوعہ سے اپنے ساتھ لے گئے۔
تین ناقابل شناخت لاشوں کی تدفین امانتا کی گئی۔ہسپتا ل انتظامیہ کے کہنا ہے کہ باجوڑ دھماکے میں 123 افراد زخمی ہوئے جو مختلف ہسپتا لوں میں زیر علاج ہیں۔