ایل پی جی کے گھریلو سلنڈر کی قیمت میں 2 سو 81 روپے 51 پیسے اضافہ

اسلام آباد(صباح نیوز)آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی(اوگرا )  نے  ایل پی جی کے گھریلو سلنڈر کی نئی قیمت  کا نوٹیفکیشن  جاری کر دیا۔ نجی ٹی  وی کے مطابق جاری نوٹیفکیشن  میں ایل پی جی کے 11.8 کلو گرام کے گھریلو سلنڈر میں 2 سو 81 روپے 51 پیسے اضافہ کیا گیا جس کے بعد ایل پی جی کے 11.8 کلو گرام کے گھریلو سلنڈر کی نئی قیمت 2  ہزار 3 سو 73 روپے 64 پیسے مقرر کی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ایل پی جی کی فی کلو گرام قیمت 2 سو ایک روپے 15 پیسے مقرر کی گئی جبکہ ایل پی جی کی فی کلو گرام قیمت میں 23 روپے 86 پیسے اضافہ کیا گیا ہے۔خیال رہے کہ گزشتہ ماہ جولائی میں ایل پی جی کے 11.8 کلو گرام کے گھریلو سلنڈر کی قیمت 2 ہزار 92 روپے 13 پیسے تھی۔