ڈیرہ اسماعیل خان (صباح نیوز)ڈیرہ اسماعیل خان کے تھانہ کلاچی کی حدود میں پولیس چیک پوسٹ یادگار کے قریب پولیس پارٹی پر فائرنگ کی گئی ،جوابی فائرنگ سے انتہائی مطلوب دہشت گرد ہلاک ہو گیا ۔تفصیلات کے مطابق تھانہ کلاچی پولیس نے پولیس چیک پوسٹ یادگار کے قریب جنگل میں مسلح افراد کی موجودگی کی اطلاع موصول ہونے پر ڈی ایس پی کلاچی صغیر عباس گیلانی نے ایس ایچ او کلاچی فہیم ممتاز خان اور پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ علاقہ کو گھیرے میں لے لیا ۔پولیس نے سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن شروع کیا تو اس دوران مسلح دہشت گردوں نے پولیس پارٹی پر فائرنگ شروع کردی جس پر پولیس کی جانب سے بھی فوری جوابی فائرنگ کی گئی اور فائرنگ کا سلسلہ کافی دیر تک جاری رہا۔تاہم دہشت گرد فائرنگ کرتے ہوئے جنگل کا فائدہ اٹھا کر فرار ہوگئے ۔پولیس کی جانب سے جنگل میں سرچ کے دوران پولیس کو فائرنگ کی تبادلے میں ہلاک ہونیوالے شخص کی لاش ملی جس کی شناخت محمد رمضان ولد سید غلام قوم کلاسرہ سکنہ محلہ ابراہیم زئی کلاچی کے نام سے ہوئی ۔ پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والا دہشت گرد پولیس کو چوری، ڈکیتی،قتل ،اقدام قتل سمیت14کے قریب مقدمات میں مطلوب تھا۔پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کر د ی۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments