باجوڑ دھماکے میں جاں بحق ہونیوالوں کی تعداد46تک پہنچ گئی


باجوڑ(صباح نیوز)باجوڑ خودکش دھماکے کے مزید 3 زخمی چل بسے جس کے بعد جاں بحق افراد کی تعداد 46 ہوگئی۔

ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر نے دھماکے کے مزید تین زخمیوں کے دم توڑنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ90سے زائد زخمی مختلف ہسپتا لوں میں زیرعلاج ہیں، 38 میتیں شناخت کے بعد ورثا ء کے حوالے کر دی گئیں جبکہ 8 لاشیں ناقابل شناخت ہونے کے باعث ہسپتا ل میں رکھی ہیں۔

لیڈی ریڈنگ ہسپتا ل کے ترجمان کا کہنا ہے کہ  لیڈی ریڈنگ ہسپتا ل میں باجوڑ دھماکے کے 16 زخمی زیرعلاج ہیں جن میں سے بیشترکی حالت خطرے سے باہر ہے، ایک زخمی کو آئی سی یو میں رکھا گیا۔دوسری جانب ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نذیر خان کا کہنا ہے کہ دھماکے کے بعد تین مشکوک افراد کو حراست میں لیا گیا ۔