پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں تیزی، انڈیکس 2 سال بعد 48 ہزار کی سطح عبور کرگیا


کراچی(صباح نیوز) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی کے بعد کے ایس سی 100 انڈیکس 2 سال بعد 48 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کرگیا

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں پیر کو پہلے کاروباری روز پر صبح سے ہی تیزی کا رجحان رہا اور کے ایس ای 100 انڈیکس 950 سے زائد پوائنٹس اضافے سے ہنڈرڈ انڈیکس 48 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا۔رپورٹ کے مطابق پی ایس ایکس 2 سال بعد 48 ہزار پوائنٹس کی سطح سے اوپر گیا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ سی پیک کی کامیابی پر چینی نائب وزیراعظم کی پاکستان آمد، ریفائنری سیکٹر میں بیرونی سرمایہ کاری کا تسلسل پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کی وجہ ہے، جس سے سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہوا ہے۔