پاکستان میں 10 ارب ڈالر سے زائد مالیت کی نئی آئل ریفائنری کے ایم او یو پر دستخط

اسلام آباد(صباح نیوز)پاکستان میں 10 ارب ڈالر سے زائد کی سرمایہ کاری سے نئی آئل ریفائنری لگے گی، گرین فیلڈ ریفائنری پروجیکٹ کے ایم اویو پر دستخط کر دیے گئے۔وزیر مملکت برائے پیٹرولیم مصدق ملک کا کہنا ہے کہ پی ایس او، او جی ڈی سی ایل، پی پی ایل اور پارکو  گرین فیلڈ ریفائنری منصوبے پر سرمایہ کاری کریں گے۔

وزیر مملکت نے بتایا کہ منصوبے پر 50 فیصد سرمایہ کاری سعودی عرب کی کمپنی کرے گی، گرین ریفائنری پروجیکٹ پر 10 سال سے کام ہو رہا تھا، اس پروجیکٹ کو پایہ تکمیل موجودہ حکومت نے پہنچایا۔مصدق ملک نے بتایا کہ گرین فیلڈ ریفائنری پروجیکٹ سے ملکی زرمبادلہ پر بوجھ میں کمی آئے گی۔