ڈی آئی جی شارق جمال کے پوسٹ مارٹم کی ابتدائی رپورٹ سامنے آ گئی


لاہور(صباح نیوز)گزشتہ روز اپنے گھر میں مردہ حالت میں پائے گئے لاہور کے ڈی آئی جی شارق جمال کے پوسٹ مارٹم کی ابتدائی رپورٹ سامنے آ گئی۔

پوسٹ مارٹم کی ابتدائی رپورٹ کے مطابق متوفی شارق جمال کا آدھا منہ کھلا ہوا تھا، ان کے ہونٹوں اور دانتوں پر خون کے نشانات تھے۔

رپورٹ کے مطابق شارق جمال کے جسم پر تشدد کے نشانات نہیں تھے، جسم اکڑا ہوا تھا۔ ابتدائی رپورٹ میں یہ بھی لکھا ہوا ہے کہ شارق جمال کی بائیں کہنی پر زخم کا ایک پرانا نشان تھا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز لاہور کے ڈی آئی جی شارق جمال ڈی ایچ اے میں واقع گھر میں مردہ پائے گئے تھے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ واقعے کے وقت شارق جمال گھر میں اکیلے تھے۔