سوات، مدین میںگھر پر پہاڑی تودہ گرنے سے 2افراد جاں بحق،3زخمی


سوات (صباح نیوز)سوات میں بحرین کے علاقے مدین میں گھر پر پہاڑی تودہ گرنے سے 2 افراد جاں بحق اور3زخمی ہو گئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق ملبے تلے دبے زخمیوں کو نکال کر طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

دوسری جانب گزشتہ روز چترال میں طوفانی بارشوں سے دریائے چترال، دریائے مستوج اور دریائے لٹکوہ میں شدید طغیانی آ گئی اور بپھرا ریلہ کئی مکانوں کو بہا کر لے گیا۔

دریائے چترال کے کنارے مختلف ریسٹورنٹس میں پانی داخل ہو گیا۔غذر کے علاقے یاسین میں مختلف مقامات پر لینڈ سلائیڈنگ ہوئی، اسکول، گھر، سڑکیں، درخت اور فصلیں جس کی زد میں آ گئیں۔