اسلام آباد(صباح نیوز)پاکستان کی ڈائمنڈ جوبلی2022 کی تقریبات کی تیاریوں کا جائزہ اجلاس وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت اسلام آباد میں ہوا۔
اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ آئندہ سال چودہ اگست کو ملک کی ڈائمنڈ جوبلی شاندار انداز میں منائی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ مختلف تقریبات کے ذریعے ملک کا حقیقی تشخص اس کی ثقافت اور منفرد جغرافیہ پیش کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ اس وقت ہماری نوجوان نسل کو علامہ اقبال اور بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کی تعلیمات اور قیام پاکستان کے اصل مقصد کے بارے میں آگاہ کرنے کی ضرورت ہے۔وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین نے ڈ ائمنڈ جوبلی تقریبات کی تیاریوں کے بارے میں اجلاس کو آگاہ کیا