ملک بھرمیں طوفانی بارشوں کیساتھ جولائی میں پہاڑوں پربرفباری


اسلام آباد(صباح نیوز) محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ پنجاب، خیبر پختونخوا، بلوچستان اور گلگت بلتستان سمیت کشمیر میں بارشوں کا سلسلہ آئندہ چند روز تک جاری رہے گا۔

خیبرپختونخوا کے ضلع دیر میں سیاحتی مقام کمراٹ کے پہاڑوں پر ہلکی برفباری سے موسم سرد ہوگیا، علاقے میں کل تک وقفے وقفے سے مزید بارشوں کا امکان ہے۔

دوسری جانب بابوسرٹاپ پر بھی برف باری ہوئی ہے، برف باری کی وجہ سے شاہراہ بابوسرکو ٹریفک کیلئے بندکردیا۔ سیاحوں اور پبلک ٹرانسپورٹ کو متبادل راستوں پر سفر کی ہدایت کی گئی ہے۔