وزیرِ اعظم کا کسانوں کی شکایات پر نوٹس،گندم کی فوری خریداری کا حکم

اسلا م آباد (صباح نیوز)وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کسانوں کی شکایات پر نوٹس لے لیا۔شہباز شریف نے وفاقی حکومت کو کسانوں سے گندم کی فوری خریداری کا حکم دے دیا۔وزیرِ اعظم نے وفاقی حکومت کا گندم خریداری کا ہدف 14 لاکھ سے بڑھا کر 18 لاکھ میٹرک ٹن کر دیا۔شہباز شریف نے گندم خریداری کے لیے پاسکو کو شفافیت اور کسانوں کی سہولت کو ترجیح دینے کی ہدایت بھی کی ہے ۔

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کسانوں کی گندم خریداری سے متعلق مشکلات کو دیکھتے ہوئے یہ قدم اٹھایا ہے۔ واضح رہے کہ پنجاب حکومت نے 22 اپریل سے گندم خریداری شروع کرنا تھی، گندم خریداری میں تاخیر کے باعث کسان اپنی کاشت کی گئی گندم کو شہر کی سڑکوں پر بیچنے پر مجبور ہو گئے۔