اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پرہیروئن بیرون ملک سمگل کرنے کی کوشش ناکام


اسلام آباد(صباح نیوز) اسلام آباد ایئرپورٹ پر بیرون ملک منشیات سمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی گئی، اے ایس ایف نے ابوظہبی جانے والے مسافرکے بیگ سے 4 کروڑ روپے مالیت کی ساڑھے 3 کلو آئس ہیروئن برآمد کرلی۔

اے ایس ایف کے مطابق مسافر نور مال نے ہیروئن اپنے بیگ میں چھپا رکھی تھی، جس کی مالیت تقریبا چار کروڑ پاکستانی روپے ہے۔ منشیات سمگلر کو برآمد شدہ ہیروئن سمیت مزید کارروائی کے لئے اے این ایف کے حوالے کر دیا گیا ۔

اس سے پہلے چار ہفتے قبل بھی اسلام آباد ایئرپورٹ پر اے ایس ایف بیرون نے منشیات سمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی تھی، دوران چیکنگ مسافرکے بیگ سے ساڑھے 3 کلوہیروئن برآمد کی گئی تھی۔مسافر جہانزیب خان پرواز ای وائے 232 کے ذریعے اسلام آباد سے ابوظہبی جانا چاہتا تھا، منشیات انتہائی مہارت سے بیگ میں چھپا رکھی تھی۔