بجلی کی قیمت میں اضافے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ


اسلام آباد (صباح نیوز)نیپرا نے بجلی کی قیمت میں ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 4 روپے33 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔ بدھ کو نومبر کے لئے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 4 روپے33 پیسے اضافے کی درخواست  نیپرا نے سی سی پی اے کی درخواست پرفیصلہ محفوظ کرلیا۔

چئیرمین نیپرانے کہا کہ ایسا نہیں ہوسکتا کہ ریفائنریاں چلانے کے لئے متبادل ذرائع سے بجلی پیدا نہ کریں، ریفائنریز کو چلانے کے لئے مہنگی بجلی پیدا نہیں کرسکتے،6  ارب روپے کی سابق ایڈجسٹمنٹ اوراعدادوشمار کا جائزہ لینے کے بعد فیصلہ جاری ہوگا۔

چیئرمین نیپرا نے استفسارکیا کہ کول پاور پلانٹس سے بجلی کی پیداوار کم کیوں ہوئی؟پلانٹس کی جبری بندش کے باوجود شیڈول کی بندش کیوں ہوئی۔این پی سی سی نے بتایا کہ حب چائنا ، تھر کول سمیت کچھ پلانٹس بند تھے جس کی وجہ سے پیداوار کم ہوئی۔ چیئرمین نیپرا نے کہا کہ  آپ کوبجلی جتنی مہنگی ملے آپ کواس کی پرواہ نہیں۔نیپرا نے پاورپلانٹس کا 3 سال کا آڈٹ کرانے کا فیصلہ کیا ۔