ہندوستان میں اقلیتوں پر مظالم کیخلاف پوری دنیا کو آواز اٹھانی چاہئے ،شہبازگل


اسلام آباد(صباح نیوز)وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی روابط شہبازگل نے کہا ہے کہ ہندوستان میں اقلیتوں پر مظالم کیخلاف پوری دنیا کو آواز اٹھانی چاہئے ۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپربیان میں انہوں نے کہا کہ ہندوستان میں اقلیت پر ظلم و بربریت کوئی نئی بات نہیں،مسلمان ہوں سکھ ہوں یا عیسائی ابھی اقلیتوں پر مظالم ڈھائے جا رہے ہیں۔حال ہی میں ہندو انتہا پسند مودی اور اس پارٹی کی طرف سے عیسائیوں اور مسلمانوں پر ظلم کے نئے باب رقم کئے جا رہے ہیں۔ پوری دنیا کو اب اس ظلم کے خلاف بولنا پڑے گا۔