اسلام آباد(صباح نیوز) پاکستان میں خوش رہنے والے افراد کی شرح دیگر صوبوں کی نسبت صوبہ خیبر پختو نخوا میں سب سے زیادہ ہے۔
گیلپ پاکستان نے عوام کی آرا پر مبنی نیا سروے جاری کردیا جس کے مطابق ملک میں پاکستان کے صوبوں میں سب سے زیادہ خوش افراد کی شرح خیبرپختونخوا میں نظر آئی جہاں 73فیصد افراد نے خوش ہونے کا کہا۔
سروے میں بتایا گیا ہے کہ 65فیصد پاکستانیوں نے تمام مسائل کے باوجود خوش ہونے کا کہا ہے جبکہ 23فیصد نے ناخوش ہونے کا بتایا۔
سروے کے مطابق پاکستانیوں نے خوش ہونے میں پڑوسی ملک بھارت اور افغانستان کو پیچھے چھوڑ دیا کیوں کہ بھارت میں 61فیصد تو افغانستان میں 45فیصد نے خوش ہونے کا کہا۔