کراچی(صباح نیوز)کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن سیکٹرساڑھے گیارہ میں ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ سے تاجر جاں بحق ہوگیا،مقتول سبزی لینے نکلا تھا۔کراچی اورنگی ٹاؤن سیکٹرساڑھے11صدیق اکبرمسجد کے قریب فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے۔لاش عباسی شہید ہسپتا ل منتقل کردی گئی۔ مقتول کی شناخت48 سالہ نسیم کے نام سے ہوئی۔
پولیس نے بتایا کہ مقتول سبزی لینے نکلاتھا، گھرکے قریب مسلح ملزم نے لوٹ مارکی، لوٹ مار کے دوران مزاحمت پر فائرنگ سے مقتول موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا، مقتول6بیٹوں کاباپ تھا، واقعہ سے متعلق مزید تحقیقات جاری ہے۔