سیکریٹری جنرل حلقہ خواتین جماعت اسلامی پاکستان دردانہ صدیقی کی ڈاکٹر عابدہ حسام کے انتقال پر اظہار تعزیت

کراچی(صباح نیوز)حلقہ خواتین جماعت اسلامی پاکستان کی سیکریٹری جنرل دردانہ صدیقی نے دیرینہ رکن اورجامعات  المحصنات کی سابقہ نگران ڈاکٹر عابدہ حسام الدین کے انتقال  پر اپنےِ تعزیتی بیان میں کہا ہے کہ ڈاکٹر عابدہ حسام نے اپنی ساری  زندگی دین اسلام کی اشاعت اور تعلیمی و تربیتی خدمات کے لئے وقف کر دی تھی ۔وہ ایک  بے لوث اورانتھک کارکن کی حیثیت سے آخری وقت تک اپنی ذمہ داریاں ادا کرتی رہیں-

وہ تحریک کے لئے صالحیت اور صلاحیت کاقیمتی سرمایہ  تھیں۔ وہ نرم دل ،سچی داعی دین اور اچھے اخلاق کی حامل خاتون کی تھیں-دردانہ صدیقی نے عابدہ حسام کے گھر جاکران کے اہل خانہ سے تعزیت کی اور دعا کروائی،اللہ تعالی عابدہ حسام  کے حسنات کو ان کی مغفرت کا ذریعہ بنا دے اور  جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے۔  لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے ۔

علاوہ ازیں اس سانحہ ارتحال پر  ڈپٹی سیکریٹریز  آمنہ عثمان،تسنیم معظم،ڈاکٹر حمیرہ طارق،ثمینہ سعید، عطیہ نثار،بشری صادقہ،رعنا فضل،سکینہ شاہد،عنایت بیگم، اسسٹنٹ سیکریٹری صائمہ افتخار،ڈائریکٹر میڈیا سیل عالیہ منصور،ڈپٹی ڈائریکٹر میڈیا سیل ثمینہ قمر اور سیکریٹری اطلاعات فریحہ اشرف و دیگر نے مرحومہ کی بلندی درجات کی دعا کی ہے