مہنگائی اورٹکٹوں کی تقسیم کے عمل نے بلدیاتی انتخابات کے نتائج کومتاثرکیا،علی محمد خان


اسلام آباد(صباح نیوز)پارلیمانی امور کے وزیرمملکت علی محمدخان نے کہاہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے خیبرپختونخوا کے بلدیاتی انتخابات میں آٹھ لاکھ ووٹ حاصل کئے اور وہ بدستورصوبے میں سب سے بڑی جماعت ہے۔

ایک نجی ٹی وی چینل سے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ مہنگائی اورٹکٹوں کی تقسیم کے عمل نے بلدیاتی انتخابات کے نتائج کومتاثرکیا۔انہوں نے کہاکہ پارٹی قیادت ان مسائل کے حل کے لئے بھرپورکوششیں کررہی ہے اورجلد ان پرقابوپالے گی۔

ایک سوال کے جواب میں علی محمدخان نے کہاکہ بلدیاتی اورعام انتخابات کی نوعیت میںفرق ہے اور عوام دوہزارتئیس کے انتخابات میں پی ٹی آئی کوعوامی حمایت کے حوالے سے ایک مختلف جماعت دیکھیں گے۔