خام مال اور مشینری کی درآمد پر ڈیوٹی ختم، سولر پینلز سستے ہوجائیں گے

اسلام آباد(صبا ح نیوز)وفاقی کابینہ کی جانب سے منظور کردہ فنانس بل 24-2023 کے مطابق سولر پینل کی مینو فیکچرنگ کے خام مال اور سولر پینل کی مشینری کی درآمد پر ڈیوٹی ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔فنانس بل 24-2023 کے اہم نکات کے مطابق وفاقی کابینہ نے سولر پینل کی مینوفیکچرنگ کے خام مال پر کسٹمز ڈیوٹی ختم کر دی ہے،

سولر پینل کی بیٹریز کی تیاری کے خام مال پر بھی کسٹمز ڈیوٹی ختم کر دی گئی ہے جبکہ سولر پینل کی مشینری کی درآمد اور سولر پینل کے انورٹر کے خام مال پر بھی ڈیوٹی ختم کر دی گئی ہے۔مارکیٹ ذرائع کا بتانا ہے کہ وفاقی کابینہ کی جانب سے اٹھائے گئے اقدامات کے باعث سولر پینل کی قیمتوں میں کمی کا امکان ہے۔