حکومت 14آئی پی پیز سے مہنگے معاہدوں کی منسوخی سے ہونے والی بچت کو فی الفور صارفین تک منتقل کریں۔عبدالواسع

پشاور(صباح نیوز)جماعت اسلامی خیبرپختونخوا وسطی کے امیر عبدالواسع نے کہا ھے کہ حکومت کی جانب سے آئی پی پیز کے ساتھ مہنگی بجلی خریدنے کے شرمناک معاہدوں کیخلاف گزشتہ سال ماہ جولائی سے امیر جماعت اسلامی پاکستان انجینئر حافظ نعیم الرحمن کی جانب سے شروع کی گئی ملک گیر احتجاجی تحریک اب فیصلہ کن مراحل میں داخل ہو گئی ہے ،وزیراعظم پاکستان میاں شہباز شریف نے 14آئی پی پیز کے ساتھ مہنگی بجلی خریدنے کے معاہدوں کی منسوخی کے حوالے سے وفاقی کابینہ کی منظوری اور بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 10سے12روپے کمی کی نوید سنائی ہے لیکن جب تک بجلی کے عام گھریلوں صارفین کو ریلیف نہیں دیاجائے گا تب تک جماعت اسلامی چین سے نہیں بیٹھے گی۔

ان خیالات کا اظہار امیر جماعت اسلامی خیبرپختونخوا وسطی عبدالواسع نے زرعی یورنیورسٹی پشاور میں اسلامی جمعیت طلبہ کے زیراہتمام تین روزہ ایکسپوکے دوسرے روز طلبہ وطالبات سے خطاب کرتے ہوئے کیا

انہوں نے کہا کہ ضرورت اس امر کی ھے کہ عوام اس موقع پر جماعت اسلامی کی پشت پر کھڑی ہو کر اپنے غصب شدہ حقوق کے حصول کے لئے 17جنوری کو جماعت اسلامی کی ملک گیر احتجاجی کال کو کامیاب بنائیں۔انہوں نے کہا کہ اس وقت ایک طرف ملک میں بدامنی کا دوردورہ ھے اور ملک کے عام شہری عدم تحفظ کے احساس میں مبتلا ہیں جبکہ دوسری طرف کرپشن اوراس  سے جڑی دیگر مسائل سے نمٹنے کے حوالے سے حکومت کے پاس کوئی ویژن نہیں ھے اور حکومت آئی ایم ایف ،ورلڈ بینک اور دیگر عالمی مالیاتی اداروں سے ظالمانہ شرائط پرقرضے لے کر ہرپندرہ دن بعد عوام پرپیٹرول بم گرانے اور بجلی و گیس کے بلز میں اضافے کی پالیسی پر گامزن ھے انہوں نے کہا کہ حکومت کی ان عوام کش اقدامات سے ملک کے مستقبل کے معمار طلبہ وطالبات بھی شدید متاثر ہیں کیونکہ حکومت انہیں سہولیات دینے کے بجائے یورنیورسٹیوں کی زمینیں بیچ کر ملازمین کی تنخواہیں پوری کررہا ھے