ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ ‘افغانستان نے نمیبیا کو 62 رنز سے شکست دیدی


دبئی(صباح نیوز) ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں افغانستان نے نمیبیا کو 62 رنز سے شکست دیدی۔

دبئی میں کھیلے گئے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے 27ویں میچ میں افغانستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹ کے نقصان پر 160 رنز بنائے جس کے جواب میں نمیبیا کی ٹیم 9 وکٹ کے نقصان پر 98رنز ہی بناسکی۔

نمیبیا کی جانب سے کریگ ولیمس 1، مائیکل وین لینگین 11،کپتان اراسمس 12، ڈیوڈ ویزے 26 اور نکول لوفٹی ایٹن 14اور روبن ٹرومپلمین 12رنز بناسکے۔افغانستان کی جانب سے نوین الحق، حامد حسن نے 3،3 ، گلبدین نائب نے 2 اور راشد خان نے ایک وکٹ حاصل کی۔

اس سے قبل افغانستان نے نمیبیا کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو افغانستان کی جانب سے اننگز کا آغاز حضرت اللہ زازئی اور محمد شہزاد نے کیا، دونوں اوپنرز نے شاندار آغاز فراہم کیا اور 53رنز کی شراکت قائم کی جس کے بعد زازئی 33 جب کہ شہزاد 45 رنز بناکر پولین لوٹ گئے۔

اپنا آخری انٹرنیشنل میچ کھیلنے والے اصغر افغان نے 31رنز کی اننگز کھیلی، رحمت اللہ گرباز 4 اور نجیب اللہ زردان 7 رنز بناکر آٹ ہوئے جب کہ کپتان محمد نبی 32 رنز پر ناٹ آٹ رہے۔ نمیبیا کی جانب سے روبن ٹرومپلمین اور نکول لوفٹی ایٹن نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔