اسلام آباد(صباح نیوز)شوکت ترین نے بطور سینیٹر حلف اٹھا لیا،،چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے نومنتخب سینیٹر شوکت ترین سے ان کے عہدے کا حلف لیا ، شوکت ترین صوبہ خیبر پختو نخوا سے جنرل نشست پر سینیٹ کے رکن منتخب ہوئے ۔
شوکت ترین نے سینیٹر کے لیے 122 میں سے 87 ووٹ حاصل کیے تھے، جبکہ 9 ووٹ مسترد ہوئے۔ان کے مقابل اے این پی اور جے یو آئی ف کے امیدواروں کو 13، 13 ووٹ ملے تھے۔وہ حکمراں جماعت پاکستان تحریکِ انصاف کی جانب سے سینیٹر منتخب ہوئے ۔
گذشتہ روز الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے شوکت ترین کی بطور سینیٹر کامیابی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کیا گیا تھا۔