وفاقی ترقیاتی منصوبوں کیلئے مزید 72ارب روپے جاری


اسلام آباد(صباح نیوز)وفاقی ترقیاتی منصوبوں کیلئے مزید 72 ارب روپے جاری کر دیئے گئے۔

وزارت منصوبہ بندی کے مطابق رواں مالی سال اب تک 566ارب 85کروڑ روپے جاری کئے جا چکے ہیں۔ یوں جاری کردہ فنڈز گزشتہ سال کی نسبت 100ارب روپے زیادہ ہیں۔

حکام کے مطابق گزشتہ سال اسی مدت میں 516ارب ارب 31کروڑ روپے جاری ہوئے تھے۔ چوتھی سہہ ماہی میں ایچ ای سی کو سب سے زیادہ 42ارب 92کروڑ ملے ہیں۔