کوئٹہ(صباح نیوز) امیر جماعت اسلامی بلوچستان مولانا عبدالحق ہاشمی نے کہاکہ نوجوان تعلیم پرتوجہ دیکر بلوچستان کی محرومیوں میں کمی کر سکتے ہیں سازش کے تحت اہل بلوچستان کو تعلیم ووسائل اورترقی سے محروم کیا جارہا ہے عوام باشعور ہوگئے انشاء اللہ حقوق لیکر رہیں گے بلوچستان کے وسائل سے لٹیرے ،بدعنوان آباد جبکہ عوام بدحال اور دووقت کے کھانے کو ترس رہے ہیں مولانا ہدایت الرحمان مظلوموں کی توانا آوازبدقسمتی سے مقتدرقوتوں اور لٹیروں کی سازشوں کا شکارہیں ۔انشاء اللہ مولانا بہت جلد رہا اور حقوق کے جدوجہد کی قیادت کریں گے جماعت اسلامی کا احتجاج ودھرنے سب مولانا ہدایت الرحمان بلوچ کی مشاورت سے ہوئے اورہوں گے ۔سپریم کورٹ احاطہ عدالت سے جھوٹے مقدمات میں چار ماہ سے قید مولانا ہدایت الرحمان بلوچ کو فوری رہا کر کے جھوٹے مقدمات ختم کریں۔پشتون بیلٹ میں بھی پرامن حالات خراب کرنے کی سازش ہورہی ہے ۔جماعت اسلامی کے نوجوانوں کا شعبہ جے آئی یوتھ روزبروزفعال ہورہا ہے انشاء اللہ یہی نوجوان حقیقی تبدیلی حقوق کی جدوجہد کی قیادت کریں گے ۔
ان خیالات کا اظہارانہوں نے جے آئی یوتھ کوئٹہ ریجن اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر جماعت اسلامی ضلع کوئٹہ کے امیر حافظ نورعلی ،جے آئی یوتھ بلوچستان کے صدر نقیب اللہ اخوانی ، نائب صدرضیاء الدین موسیٰ زئی،شاہ ولی مخلص ،جماعت اسلامی بلوچستان کے صوبائی سیکرٹری اطلاعات عبدالولی خان شاکر نے بھی خطاب کیا اجلاس میں کوئٹہ ہرنائی زیارت ،قلعہ سیف اللہ ودیگر اضلاع کے صدور نے شرکت کیا اجلاس میں ذمہ داران نے سابقہ رپورٹ اورآئندہ لائحہ عمل کے حوالے سے مشاورت کیا
اس موقع پر ذمہ داران نے خطاب میں کہاکہ حکمرانوں مقتدرقوتوں نے گوادر وبلوچستان کے عوام مایوس کیا ہر طرف لوٹ مار ،اقرباء پروری ،بدعنوانی کرپشن وکمیشن کا دور دورہ ہے وزراء بیوروکریسی نے لوٹ مار مچائی ہے ۔اہل پڑھے لکھے نوجوان بے روزگار اور روزگار کیلئے ڈگریاں ہاتھ میں لیے پھر رہے ہیں جبکہ حکمرانوں نے روزگار برائے فروخت کا سلسلہ شروع کیا ہے بدعنوانی نے ہر ادارے وعلاقے کو تباہ کرکے رکھ دیاہے عوام حالات مقتدرقوتوں اور حکمرانوں کی لوٹ مار ،اقرباء پروری سے مایوس ہوگئے ہیں۔ بدعنوانی کا ریس لگا ہواہے جس میں سب ایک دوسرے سے بڑھ کر اسپیڈ لگارہے ہیں جماعت اسلامی ہے جس سب سے الگ ،بدعنوانی سے پاک ،باکردارنوجونواں کا بہترین پلیٹ فارم اور امید کی کرن ہے انشاء اللہ جماعت اسلامی مسائل حل کریگی سی پیک کی سرزمین ،سونا کی چڑیا گوادر کے عوام پینے کے صاف پانی کو ترس رہے ہیں بلوچستان کے بارڈرز،چیک پوسٹوں اورگوادر کے ساحل حکمرانوں ،بدعنوانوں کے تعاون سے پر مافیازکا راج ہے مچھیروں کو بے روزگارکرنے کیلئے ٹرالرمافیا،تاجروں کو بے روزگار کرنے کیلئے بھتہ مافیااورعوام کو لوٹنے کیلئے چیک پوسٹوں پر تذلیل ولوٹمار جاری ہے ۔جماعت اسلامی اس ظلم کے خلاف ہر پلیٹ فارم ہر جدوجہد کر رہی ہے مولانا ہدایت الرحمان بلوچ کو قید جبکہ بلوچستان کے بدعنوان ظالم سردار وبیوروکریسی آزاد اور لوٹ ماروظلم میں مصروف ہیں ۔