کوئٹہ (صباح نیوز)امیر جماعت اسلامی بلوچستان مولانا عبدالحق ہاشمی نے کہاہے کہ جلائوگھیرائو ،عوام ،املاک کونقصان سیاست نہیں۔احتساب کے نام انتقام سابقہ وموجودہ حکومتوں سمیت حکمرانوں مقتدرقوتوں کا شیوہ بن گیاجوملک وقوم کیلئے نقصان دہ ہے ہر فرد کا احتساب وقت کی اہم ضرورت ہے الیکشن سے بھاگنا جمہوریت نہیں ۔قانون پر عمل درآمدسے ہی عدل وانصاف قائم ہوسکتا ہے قانون سب کیلئے برابر ہونا چاہیے ۔
انہوں نے بیان میں کہا کہ حکومت ،ادارے ،مقتدرقوتیں احتساب سے کیوں بھاگ رہی ہے ۔عوام ،جماعت اسلامی عدل وانصاف کے قیام ،اسلامی نظام کا اسلامی حکومت چاہتی ہے ۔موجودہ حالات میں بھی نقصان عوام کا ہے منصفانہ جمہوری طریقے سے شفاف الیکشن کی راہ ہموار کی جائے ۔ انہوں نے کہاکہ ملک میں بڑوں کیلئے نہ سز اوجزااورنہ ہی قانون ہے جبکہ غریب کیلئے ہر جگہ رکاوٹیں ،پریشانیاں اور مسائل ہیں ۔حکمران طبقہ جب اپوزیشن میں ہو تو انہیں قانون یادنہیں رہتی ہے لیکن جب حکومت میں ہوتواپوزیشن کو زیر کرنے کیلئے قانون کا سہار الیکر غیرقانونی اقداما ت کرتے ہیں قانون کا معیار ٹھیک نہ ہونے کی وجہ سے ملک میں عدل وانصاف کے دو طریقے چل رہے ہیں غریب کیلئے الگ قانون جبکہ امیر کیلئے الگ قانون ہے جس کی وجہ سے قانون پر سب اعتماد اُٹھ رہا ہے ۔کراچی بلدیاتی الیکشن میں پیپلز پارٹی نے اداروں کیساتھ ملکر دوبارہبدترین دھاندلی کی کراچی کو دوبارہ روشنیوں کا شہر جماعت اسلامی بنائیگی ۔مولانا ہدایت الرحمان بلوچ کی رہائی کیلئے حوالے سے سپریم کورٹ سے انصاف کی امید ہے ۔ الیکشن منصفانہ نہیں ،عدالیہ کو دہرامعیار ، حکمرانوں کا عوام سے مخلص نہ ہونا ،مقتدر قوتوں کا لٹیروں مافیازکا ساتھ دینا عوام ملک وملت اور اداروں وپاکستان کیلئے نقصان دہ ہے ۔گوادر کی مائوں بہنوں نے حقوق کے حصول مسائل کے حل اورظلم وجبر کے خلاف مولانا ہدایت الرحمان بلوچ کی قیادت پر اعتماد کرکے حقوق کے حصول کی جدوجہد شروع کی جو لٹیروں مقتدرقوتوں کوراس نہیں آئی مولانا نے عوام کو جائز آئینی حقوق کیلئے انقلابی قدم اُٹھایا اب مولانا ہدایت الرحمان کی رہائی،جھوٹے مقدمات کے خاتمے کیلئے جماعت اسلامی ہر فورم پر آوازاُٹھائیگی مولانا ہدایت الرحمان بلوچ بہت جلد رہا اور حقوق کے حصول کی جدوجہد دوبارہ شروع کریں گے ۔مولانا کے خلاف سازشیں کرنے والوں کو قوم نے پہچان لیا آئندہ کسی بھی جھوٹے نعرے،دعوے ولولی پاپ سے عوام کو دھوکہ نہیں دیا جاسکتا۔ بلوچستان کے عوام سے اپنوں وغیروں کی مزید زیادتی ظلم وجبر ،لوٹ مار ،لاقانونیت ، بھتہ خوری وہر قسم کے غیر قانونی اقدامات برداشت نہیں کیا جائے گا ۔