جماعت اسلامی مولانا ہدایت الرحمان بلوچ کی رہائی کیلئے قانونی جدوجہد کے ذریعے ہر پلیٹ فارم استعمال کریگی ۔ عبدالحق ہاشمی

کوئٹہ(صباح نیوز) امیر جماعت اسلامی بلوچستان مولانا عبدالحق ہاشمی نے کہاکہ دولت مند صوبے کے عوام مقتدرقوتوں ،نااہل حکمرانوں اپنے وغیروں کی وجہ سے مفلسی کی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں ۔پارلیمانی جمہوری نظام کا دعویٰ کرنے والے مولانا ہدایت الرحمان بلوچ کو قانونی جمہوری حقوق مانگنے پر ساڑے تین ماہ سے قید کر رکھا ہے۔

مولانا ہدایت الرحمان بلوچ نے اہل بلوچستان کو جائز حقوق کے حصول ،ظلم وجبر کے خلاف جمہوری مزاحمت کا عزم وحوصلہ دیا مولانا ہدایت الرحمان بلوچ پر جھوٹے مقدمات قید وبند کرکے قانونی جدوجہد کرنے والوں کا راستہ روکھا مولانا ہدایت الرحمان بلوچ کو قانونی حقوق سے محروم کیا گیا جج کوغیر حاضر و تبدیل کیا گیاجماعت اسلامی مولانا کی رہائی کیلئے قانونی جدوجہد کے ذریعے ہر پلیٹ فارم استعمال کریگی ۔یوم مزدور کے موقع پر محنت کشوں سمیت مظلوم عوام انسانیت سے محبت کرنے والے مولانا ہدایت الرحمان بلوچ کیلئے نکلیں آوازبلند کرکے احتجاج کریں ۔

انہوں نے کہاکہ حکمران مقتدر قوتیں زندہ لاپتہ کیے گیے بے گناہ افرادکوبازیاب ، گوادرمیں ٹرالر مافیا،ساحل وچیک پوسٹوں پر بھتہ خوری ختم کرکے بلوچستان کے عوام کو بنیادی حقوق پینے کا پانی ، تعلیم وعلاج اور روزگارکی سہولیات دی جائیں ۔سیندک ،ریکوڈک ،سوئی گیس ،کرومائیٹ اور اب سی پیک کی سرزمین کے لوگ پینے کے پانی کو ترس رہے ہیں یہ زیادتی وظلم کب تک چلے گا ۔حکمرانوں ومقتدرقوتوں کو گولی ،دھمکی ، تشدد اور آپریشن کا راستہ ترک کرنا ہوگا ریاست کے ادارے سیکورٹی فورسزبارڈروساحل اور چیک پوسٹوں پر بلیک میلنگ کاکاکاروبار میں بند کریں ۔اگر گوادر کے مجبور ومظلوم عوام کو ترجیح نہیں دیں گے ،

ساحل وبارڈر وسائل کے ثمرات عوام کو منتقل نہیں کریں گے تو حالات ٹھیک نہیں ہوسکتے ۔گولی لاٹھی تشددوگرفتاری اورمقدمات سے عوام کو زیر کرنا یہ فارمولااب مزید نہیں چلیگا شفاف انتخابات سے ملک کی تقدیر بدل سکتی ہے ۔بلوچستان میں پینے کا صاف پانی ،بجلی وروزگار مانگنا جرم بن گیا ہے ۔زندہ افرادکو لاپتہ کرنا لاپتہ افراد کے خاندانوں کو ازیت وکرب میں مبتلا کرنے پر مولانا ہدایت الرحمان بلوچ نے آوازاُٹھائیں اسی وجہ سے بے بنیاد جھوٹے مقدمات میں مولانا ہو پھنسا یا گیا ہے ریاست ومقتدرقوتوں سے پرامن جمہوری جدوجہد کرنے والوں کو حق نہ دینے اور ان کے جھوٹے مقدمات کی روش ٹھیک نہیں ۔حکومت مولانا ہدایت الرحمان ودیگر کے تسلیم شدہ مطالبات پر عمل درآمد کرتے ہوئے مولاناہدایت الرحمان بلوچ کو فوری رہا ،جھوٹے مقدمات ختم کریں