امیدواروں کا غلط انتخاب بلدیاتی انتخابات میں شکست کی وجہ بنا،عمران خان


اسلام آباد (صباح نیوز) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ امیدواروں کا غلط انتخاب خیبرپختونخوا کے بلدیاتی انتخابات میں شکست کی بڑی وجہ بنا۔

ان خیالات کا اظہار وزیراعظم عمران خان نے منگل کے روز ٹویٹر پر جاری اپنے بیان میں کیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف نے خیبرپختونخوا کے بلدیاتی انتخابات کے پہلے فیز میں غلطیاں کیں جس کی قیمت اس کو چکانا پڑی۔

انہوں نے کہا کہ اب میں ذاتی طور پر پاکستان تحریک انصاف کے بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے خیبرپختونخوا کے دوسرے فیز کی حکمت عملی اور ملک کے دیگر حصوں میں حکمت عملی کی خود نگرانی کروں گا۔ انشاء اللہ پاکستان تحریک انصاف دوبارہ مضبوط بن کر سامنے آئے گی۔