لاہور (صباح نیوز)پاکستان مسلم لیگ (ن)کے صدراورقومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ جیسے ، جیسے سردری بڑھتی جارہی ہے ملک میں گیس کا بحران شدید ہوتا جارہاہے۔ لوگ حکومت کی نااہلی، کرپشن اور بڑے پیمانے پر بدانتظامی کی قیمت ادا کررہے ہیں۔
ان خیالات کا اظہار شہاز شریف نے پیر کے روز ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں کیا۔شہباز شریف کا کہنا تھا کہ صنعت بھی گیس کی کمی کی وجہ سے متاثر ہو رہی ہے۔ ا نہوںنے کہاکہ سب سے بدترین یہ ہے کہ حکمران اب بھی ماننے کو تیار نہیں۔