مافیازکی نااہل حکومت میں بحران دربحران پیدا ہورہے ہیں، مولانا عبدالحق ہاشمی

کوئٹہ(صباح نیوز) امیرجماعت اسلامی بلوچستان مولانا عبدالحق ہاشمی نے کہاکہ مافیازکی نااہل حکومت میں بحران دربحران پیدا ہورہے ہیں۔ گھی، آٹا،چینی ودیگر خوردنی اشیاء مہنگی وناپید ہورہے ہیں ۔نااہل حکمران نہ بارڈرسے ناجائز اسمگلنگ کنٹرول کرسکتے ہیں نہ اپنے عوام کوریلیف ،خوردنی اشیاء ودیگر ضروریات فراہم کرسکتے ہیں حکمران بدعنوانی کرنے وقرضے لینے میں ماہرجبکہ سیکورٹی فورسز بھتہ وغنڈہ ٹیکس لینے کے عادی ہیں پریشان حال غریب عوام کا کسی کو کوئی فکر نہیں ۔مولانا ہدایت الرحمان بلوچ کی رہائی ،عوام کو حقوق دینے میں قانون نہیں مافیازرکاوٹ ہیں۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ مقتدرقوتوں کی ایماء پر حکومت ،انتظامیہ وانصاف فراہم کرنے والے اداروں کا مولانا ہدایت الرحمان بلوچ کو قانونی طریقہ ضمانت سے محروم کرنازیادتی ہے یہ انتہائی غیر قانونی ہتھکنڈہ ہے حکومت یہ لاقانونیت ،ناانصافی نہ کریں۔جماعت اسلامی کے صوبائی جنرل سیکرٹری، حق دوتحریک کے قائد ودیگر ذمہ داران پرسے جھوٹے مقدمات ختم کرکے انہیں فوری رہا کریں۔مقتدرقوتیں طاقت کے زور پر امن لاسکتے ہیں نہ مولانا کو عوام کے دلوں سے نکال سکتے ہیں ۔پولیس گردی ،جھوٹے مقدمات ،جبر ،تشدد،دبائوسے مولانا ہدایت الرحمان بلوچ کو حقوق کی جدوجہد کے راستے سے نہیں ہٹھا سکتے۔ حکومت گوادر کے حالات کو خراب کرنے کی پالیسی سے بازآجائے بدقسمتی سے حکومت میں شامل سازشی ٹولہ ،مقتدرقوتیں سازش کے ذریعے مولانا کو راستے سے ہٹانا چاہتے ہیں ہم انشاء اللہ قانونی طریقے سے عدالت وعوام میں عوام دشمنوں کا مقابلہ کریں یکم مئی کو گوادر میں دھرنا ،ملک بھر میں احتجاج ہوگا مقتدرقوتوں کو مولاناہدایت الرحمان بلوچ کو ہر صورت رہا

اس لیے کہ مولانا ہدایت الرحمان بلوچ جمہوری طریقے سے قانونی حقوق مانگ رہے ہیں مولانا نے کوئی غیر قانونی کام نہیں کیا لیکن بدقسمتی سے مولانا کا یہ جمہوری طریقہ حکمرانوں کو زیب نہیں دیتا وہ چاہتے ہیں کہ مولانا اور ان کی ٹیم بھی غیرقانونی طریقہ استعمال کرتے ہوئے پہاڑوں کی طرف جائیں تاکہ لٹیرے ،بھتہ خور عوام کے حقوق غصب کرنے والے والے ٹرالرزمافیازوبارڈرزمافیازکی صورت میں کروڑوں لاکھوں بھتہ لینے والے کامیا ب ہوجائے ۔جبکہ ہم چاہتے ہیں قانونی طریقے سے بارڈروساحل ٹریڈچلتارہے قوم کا پیسہ چند افراد کے بجائے قومی خزانے میں جائے عوام جماعت اسلامی کیساتھ ہے انشاء اللہ مولانا کو رہائی اورعوام کولٹیروں سے نجات مل جائیگی ہم بلوچستان اور گوادر کے عوام کو جائز آئینی حقوق دلاکر رہیں گے مولانا ہدایت الرحمان بلوچ بہت جلد رہاہوں گے ظلم وجبرناانصافی لاقانونیت بھتہ خوری شراب ومنشیات کرپشن کے خلاف ہر سطح پر جدوجہد جاری رہے گی عوام حق دووجماعت اسلامی کیساتھ ہے انشاء اللہ جیت وفتح حق کی ہوگی