سمر قند (صباح نیوز)وزیر مملکت برائے خارجہ امور حنا ربانی کھر نے ازبکستان میں چین کے وزیر خارجہ سے ملاقات کی۔ جمعرات کو دفتر خارجہ کی ترجمان کی ٹویٹ کے مطابق وزیر مملکت برائے خارجہ امور حنا ربانی کھر نے چین کے وزیر خارجہ کین گانگ سے سمرقند میں ملاقات کی۔
ملاقات میں پاکستان اور چین کے درمیان تعاون پر مبنی سٹریٹیجک پارٹنرشپ اور افغانستان میں امن و استحکام کے لیے دونوں ملکوں کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔ یہ ملاقات ازبکستان کے شہر سمر قند میں افغانستان کے ہمسایہ ممالک کے چوتھے اجلاس کے موقع پر ہوئی ۔