وزیرخزانہ کے زیرصدارت ربا سے متعلق وفاقی شرعی عدالت کے فیصلے کے نفاذ کیلئے سٹیئرنگ کمیٹی کااجلاس

اسلام آباد(صباح نیوز)وفاقی وزیرخزانہ ومحصولات سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے ربا سے متعلق وفاقی شرعی عدالت کے فیصلے کے نفاذ کیلئے قائم سٹیئرنگ کمیٹی کے دوسرے اجلاس کی ورچوئل صدارت کی۔

وزیرخزانہ نے روایتی بینکاری کو شریعہ پرمبنی بینکاری میں تبدیل کرنے کیلئے سٹیٹ بینک کی طرف سے اٹھائے جانیوالے اقدامات کو سراہا۔وزیر خزانہ نے ملک میں سود سے پاک معیشت کے خاتمہ اور اسلامی مالیات کوحقیقی معنوں میں نافذ کرنے کیلئے حکومت کے عزم کا اعادہ کیا