90 فیصد کاروباری اداروں کا ملکی سمت پر عدم اطمینان: گیلپ سروے

اسلام آباد(صباح نیوز)کاروباری اداروں کے بزنس کانفیڈنس سے متعلق حالیہ سروے میں اکثر کاروباری اداروں نے ملکی سمت پر عدم اطمینان کا اظہار کر دیا۔

گیلپ پاکستان کا پانچ سو سے زائد کاروباری اداروں کی رائے پر مبنی بزنس کانفیڈنس انڈیکس جاری، سروے میں 90 فیصد کاروباری اداروں نے ملکی سمت کو غلط قرار دیا جبکہ 66 فیصد نے کاروباری حالات خراب ہونے کا شکوہ کیا۔

سروے نتائج کے مطابق 61 فیصد تاجر مستقبل میں معاشی حالات میں بہتری سے بھی مایوس نظر آئے البتہ 38 فیصد نے پرامید ہونے کا اظہار کیا۔سروے میں مسائل سے متعلق سوال پر 45 فیصد تاجروں نے مہنگائی کو سب سے اہم مسئلہ قرار دیا جبکہ 16 فیصد نے کرنسی کی قدر میں کمی اور 7 فیصد سے کم نے حکومت سے روزمرہ اشیا کی قیمتوں میں ریلیف فراہم کرنے کا مطالبہ کیا۔72 فیصد کاروباری اداروں نے پاکستان کے ممکنہ ڈیفالٹ کی خبروں پر پریشانی کا اظہار کرتے ہوئے حکومت سے بہتری کیلئے اقدامات کرنے مطالبہ کیا۔