اوپیک ممالک کا تیل پیداوار میں کمی کا فیصلہ، عالمی منڈی میں تیل 6فیصد مہنگا

ویانا(صباح نیوز)اوپیک پلس ممالک کے تیل پیداوار میں کمی کے فیصلے کے بعد تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہو گیا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق تیل کی عالمی قیمتوں میں تقریبا 6فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔اوپیک اتحادی ممالک مئی سے سال کے آخر تک تیل پیداوار میں یومیہ 1.15ملین بیرل کٹوتی کریں گے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز سعودی عرب سمیت اوپیک پلس ممالک نے 11لاکھ بیرل یومیہ سے زائد تیل کی پیدا وار کم کرنے کا اعلان کیا تھا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اوپیک اتحادی ممالک نے تیل کی عالمی منڈی میں استحکام کے لیے پیداوار میں کمی کا فیصلہ کیا۔