گوادر میں غیرقانونی طریقے سے مچھلیاں پکڑنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی،عمران خان


اسلام آباد(صباح نیوز)وزیراعظم عمران خان نے گوادر میں ماہی گیروں کے جائز مطالبات کا نوٹس لیتے ہوئے انہیں یقین دلایا ہے کہ غیرقانونی طریقے سے مچھلیاں پکڑنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

اپنے ٹوئٹ میں انہوں نے ماہی گیروں کو اس مسئلے پر بلوچستان کے وزیراعلی سے بات کرنے کا بھی یقین دلایا۔گوادر میں ماہی گیروں نے اپنے ذریعہ معاش والے ساحلی علاقے میں غیرقانونی طور پر مچھلیاں پکڑنے کے تباہ کن اثرات پر احتجاج کیا تھا۔