ڈرائیور ظفر اقبال دوران ڈیوٹی ہارٹ اٹیک کے باعث زندگی کی بازی ہار گیا،سکول وین حادثے سے محفوظ رہی


قصور(صباح نیوز)گورنمنٹ اسپیشل ایجوکیشن سنٹر چونیاں سکول وین کا ڈرائیور ظفر اقبال دوران ڈیوٹی ہارٹ اٹیک سے انتقال کرگیا۔

تفصیلات کے مطابق ضلع قصور کے علاقے چونیاں میں سکول وین کے ڈرائیور ظفراقبال کی سکول کی گاڑی چلاتے ہوئے اچانک طبیعت خراب ہوئی۔اس دوران متوفی نے ہارٹ اٹیک ہونے کی وجہ سے گاڑی کو بریک لگائی اور مین چھانگا مانگا روڈ پر انتقال کر گئے۔

ڈرائیور ظفر اقبال سکول کے بچوں کو لینے کے لیے چونیاں سے چھانگا مانگا جا رہے تھے، نزد واپڈا آفس چونیاں گو پٹرول پمپ کے پاس دوران ڈرائیونگ ہارٹ اٹیک ہوا۔ سکول وین حادثے سے محفوظ رہی۔

ظفر اقبال کو کارڈیک سینٹر چونیاں منتقل کیا گیا۔ ڈاکٹرز کے مطابق سکول ملازم کی موت ہارٹ اٹیک کے باعث ہوئی۔ پرنسپل گورنمنٹ اسپیشل ایجوکیشن سنٹر چونیاں تبسم ناز، احمد رضا و دیگر سٹاف، صدر شاہین لیبر یونین چونیاں طارق عمانوئیل خان، سیاسی و سماجی شخصیات سمیت شہریوں کی جانب سے دکھ کا اظہار کیا گیا۔