مالاکنڈ کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے


مالاکنڈ(صباح نیوز)خیبر پختونخوا کے مالاکنڈ ڈویژن اور اس سے ملحقہ علاقوں میں پیر کی صبح زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔

زلزلے کی شدت ریکٹر سکیل پر 4.9 ریکارڈ کی گئی اور اس کا مرکز افغانستان اور تاجکستان کے سرحدی علاقے میں 227 کلو میٹر گہرائی میں بتایاگیا۔زلزلے کی شدت اس قدر زیادہ تھی کہ لوگ اپنے گھروں سے باہر نکل آئے۔

زلزے سے متعدد علاقوں میں کچے مکانات کو نقصان پہنچنے کی اطلاعات ہیں لیکن کسی بھی قسم کا جانی نقصان یا شدید مالی نقصان نہیں ہوا۔