اسلام آباد(صباح نیوز)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے وزیرآباد میں لانگ مارچ قائدین پر حملے میں شہری اور سیاسی کارکن معظم نواز کی موت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہارکیا ہے۔
ایوان صدر کے پریس ونگ سے جمعہ کو جاری بیان کے مطابق صدر مملکت نے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں میری ہمدردیاں معظم نواز کے اہلِ خانہ اور بچوں کے ساتھ ہیں۔ صدر نے مرحوم کی مغفرت اور بلندی درجات کیلئے دعا کی۔
انہوں نے معظم نواز کے اہلِ خانہ سے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے ان کے لئے صبر جمیل کی بھی دعا کی۔