عمران خان کو پارٹی چیئرمین کے عہدے سے ہٹانے کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر


لاہور(صباح نیوز)عمران خان کو چیئرمین تحریک انصاف کے عہدے سے ہٹانے کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی گئی ، جس میں الیکشن کمیشن سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست گزار آفاق ایڈووکیٹ نے تحریک انصاف کو نئے چیئرمین مقرر کرنے کا حکم دینے کی استدعا کرتے ہوئے موقف پیش کیا ہے کہ الیکشن کمیشن نے عمران خان کو نااہل کردیا ہے اور اب عمران خان چیئرمین کا عہدہ اپنے پاس رکھنے کا قانونی جواز نہیں رکھتے۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت عمران خان کو چیئرمین تحریک انصاف کے عہدے سے ہٹائے، اور تحریک انصاف کو نیا چیئرمین مقرر کرنے کا حکم دے۔