اسلام آباد (صباح نیوز)وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسدعمر نے کہا ہے کہ اگلے دس دن میں گرین لائن منصوبہ ٹرائل آپریشن کیلئے تیارہوگا ۔
انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپربیان میں کہا کہ کراچی گرین لائن منصوبے کا تفصیلی جائزہ لیا، انشااللہ اگلے 10 دن میں یہ منصوبہ ٹرائل آپریشن کے لیے تیار ہوگا، تقریبا دو ہفتے ٹرائل آپریشن کے بعد 25 دسمبر کو کمرشل آپریشن کا آغاز کر دیا جائے گا جبکہ وزیراعظم عمران خان کراچی جا آکر منصوبے افتتاح کریں گے۔